الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور بلخ صوبوں میں پولنگ مراکز، گورنرہاؤس، سیکورٹی فورسز،پولیس ہیڈکوارٹر اور چوکیوں پر حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ قندوز ضلع علی آباد کے عرض بیگی کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے دو روز قبل حملہ کرکے اس پر اللہ تعالی کی نصرت سے قابض ہوئے اور وہاں تعینات دو کمانڈروں عبدالحئی اور اسحاق سمیت 12 اہلکار ہلاک ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، 8 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔
دریں اثناء علی آباد ہ کے مربوطہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کاروان کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔
اسی طرح دو روز قبل کوچہ قزان کے مقام پر واقع چوکی پر طالبان نے قبضہ کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ایک ہلاک جب کہ دیگر اور مجاہدین نے ایک فوجی ٹینک اور کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کے روز قندوز شہر اور امام صاحب و دشت ارچی اضلاع میں مجاہدین نے صوبائی گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹر اور فوجی مراکز پر میزائل داغے،جب کہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی پولنگ اسٹیشنوں میں 22 شدید دھماکے ہوئے،جس میں 2 فوجی کی ہلاکت، 2 کی زخمی اور ایک ٹینک تباہ ہونے کی اطلاع ملی ہے اور مجاہدین نے 2 موٹرسائیکلیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی قبضے میں لیا۔
رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے عالم خیل کے علاقے میں فوجی بیس پر ہونے والے حملے میں 8 اہلکار مارے گئے،جب کہ پیرکےروز صبح کے وقت مرگین تپہ کے مقام پر مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔
واضح رہے کہ فوجی بیس پر حملے کے دوران دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا