استنبول: ترکی نے شام کی سرحد پر ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فضائیہ نے شام سے ملنے والی اپنی سرحد پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نامعلوم ڈرون مار گرایا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ ڈرون نے مختلف اوقات میں 6 مرتبہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کا فوج نے بارڈر کے نزدیک سراغ لگایا اور اسے ایف 16 طیارے سے نشانہ بنایا گیا۔

وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ خودکار ڈرون کو گرانے کے لیے دو ایف سولہ طیاروں نے کارروائی کی جسے جنوبی ترکی کے ائیربیس پر گرایا گیا جب کہ اس کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے