بیجنگ: (ویب نیوز) چین میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 36 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

صوبہ جینگ سو میں حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں 70 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ بس کا اگلا ٹائر کھل جانے کے سبب پیش آیا۔ جس کے سبب سامنے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

امدادی کارکنوں نے ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، ہائی وے کو آٹھ گھنٹے بعد کھول دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے