کراچی: (البلال نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، اس لیے یکم صفر المظفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

 ہجری1441 صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ ملک کے کسی کونے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی جبکہ شہدائے کربلا کا چہلم 20 اکتوبر کو ہوگا۔

کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا صابر نورانی، قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی۔

فنی معاونت کے لیے ڈپٹی چیف منیجر سپیس اینڈ سائنس غلام مرتضیٰ اور محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شرکت کی۔

پاکستان بھر میں کہیں مطلع ابر آلود ، کہیں گرد آلود اور کہیں صاف تھا لیکن کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے تمام مراکز، جامعۃ الرشید شعبہ فلکیات کے تمام سٹیشنز سے عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم صفر المظفرمنگل یکم اکتوبر کو ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے