کابل انتظامیہ کے دھوکہ پر مبنی الیکشن میں عدم شرکت اور اس سازش کی ناکامی سےافغان مسلمان اورمجاہد ملت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے کسی اجنبی فریق کی فرمائش اور جارحیت قابل قبول نہیں ہے۔

آج کابل کٹھ پتلی انتظامیہ نے خود کو کاذب جواز بخشنے کی خاطر الیکشن کے نام سے جعلی عمل کو سرانجام دیا،  الحمدللہ ملت کی  اکثریت نے الیکشن سے بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔

محدود شہروں میں چند سرکاری ملازمین ، تنخواہ خوروں اور چند بھٹکے ہوئے افراد کے علاوہ عوام کی اکثریت نے شجاعت سے اس بیرونی مسلط کردہ عمل کو رد کرکے اس میں شرکت نہیں کی۔

امارت اسلامیہ اپنی تمام مصیبت زدہ اور مسلمان ملت کے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے، جنہوں نے امارت اسلامیہ کے مطالبے کو لبیک کہا، الیکشن کے نام سے اجنبی سازش کو رد کردیا، اپنے مجاہد بھائیو کی وسیع حمایت کی، مجاہدین کا ساتھ دیا اوران کے ساتھ اپنی محکم وابستگی کو ثابت کردیا۔

مسلط کردہ الیکشن عمل کی ناکامی سے درج ذیل نکات واضح پر روشن ہوئے:

اول : افغان ملت کی اکثریت ملک میں جارحیت کا خاتمہ اور محکم اسلامی نظام چاہتا ہے۔

دوئم :  کابل انتظامیہ میں مصروف عمل فریب خوردہ افغان نما چہرے  خودکو  مزید دھوکے میں نہیں ڈالنے چاہیے، بیرونی حمایت کے ذریعے اپنی ملت کے اسلامی اقدار اور مطالبات  سے کھیلنے سے گریز کریں اور حقائق کا ادراک کرتے ہوئے اجنبی غلامی سے دستبردار ہوجائے۔

سوئم : یہ کہ غیرجانبدارمیڈیا اور نگرانوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ الیکشن میں عوام کی شرکت کی سطح بہت نچلی رہی۔  تو افغان عوام کے اس ملک بھر بائیکاٹ سے استعماری فریق کو بھی درک کرنا چاہیے کہ افغان ملت جارحیت اور بیرون سے واردشدہ منصوبے اور سازشیں قبول نہیں کرتی۔اس راہ میں بیرونی غاصبوں کے اخراجات، حوصلہ افزائی اور وقت کا ضیاع کسی فریق کے مفاد میں  نہیں ہے۔ تو فاصلے بجائے حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے، افغان غیور ملت کے مطالبات تسلیم کیے جائے، اپنی جارحیت کو ختم کردیں، اس ملت کو  ان کی قسمت پر  چھوڑ دیا جائے اور ہمارے ملک میں دخل اندازی سے اپنے آپ کو دور رکھے۔

چہارم : امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو  مزید اپنی ملت کی قدر کرنی چاہیے، یہی ملت ہے، جنہوں نے دشمن کے عظیم سازش کا بہادری سے مقابلہ کیا۔بےدریغ رقم، پروپیگنڈوں، حوصلہ افزائی، سازشوں اور فریب کے باوجود ملت نے دشمن کے دام سے خود کو بچا لیا۔ بدخشان سے روزگان، ہرات سے ننگرہار، قندوز اور بلخ سے قندہار اور پکتیکا تک پوری ملت نے یک زبان ہوکر اپنے مجاہد بھائیو کے مطالبے پر عمل کیا اور دشمن کے عظیم حربے کو ناکام بنا دیا۔ الحمدللہ و المنۃ

امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے