مظفراباد (پریس ریلیز ) مولانا حنیف شہید کی شہادت سے قوم ایک مخلص اور نڈر رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔علماء کرام کی مظلومانہ شہادت کے واقعات پہ در پے ہو رہے ہیں اور آج تک کسی عالم دین کی شہادت کے سفاک مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔حکومت علماء کرام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ملک میں بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی کے امیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،سینئر نائب امیر مولانا پروفیسر محمد امین،نائب امیر قاری محمد امین،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک،مرکزی ناظم اطلاعات مولانا مفتی اختر،امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت مولانا سعید الرحمن تنویر،جنرل سیکرٹری مولانا قاضی منظور الحسن،امیر مظفراباد ڈویژن مولانا قاری عبد الغفور مولانا عبد المالک انقلابی،چیف آگنائزر ممتاز الحق قاسمی ودیگر نے مولانا محمد حنیف شہید کی دہشتگردی کی واقعہ میں شہادت پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا مولانا حنیف کی شہادت پر اے جے کے جے یو و سواد اعظم اہلسنت والجماعت کی جانب سے احتجاجی قراردادوں کے ساتھ ساتھ ایثال ثواب کا ہتمام کیا گیا۔جمیعت کے رہنماؤں نے جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا عبد الواسع،کوئٹہ سے ممبر اسمبلی مولا نا صلاح الدین ایوبی اور مولانا محمد حنیف کے خاندان اور انکے مدرسہ والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے