قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران سات مصری فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ شمالی سینا میں ہوا، 7 فوجیوں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو فوجی زخمی ہیں۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

خبر رساں ادارے نے اپنے ایک بیان کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش نے 15 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تاہم اس دعویٰ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ جزیرہ نما سینا کے شمالی حصے میں مصری فوج کافی عرصے سے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ سینکڑوں فوجی، پولیس اہلکار اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف مصری وزارت دفاع کا کہنا ے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور وسطی سینا میں کچھ عرصے کے دوران 118 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تاہم بیان میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مصری سیکیورٹی فورس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جزیرہ نمائے سینا کے شمالی علاقے میں 15 مشتبہ دہشت گردوں کوفائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

بیان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب پولیس نے شمالی سینا کے دار الحکومت العریش شہر کے مغرب میں واقع مسلح عناصر کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے