بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور  شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون سلامت بی بی اور 13 سال کا ذیشان ایوب شہید ہوئے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے