فراہ ( ویب نیوز ) امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فراہ کے قرمقول، بالابلوک وپشتکوہ اضلاع میں فوجی مراکز پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کے رات ضلع قرمقول کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور دفاعی چوکیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ کی نصرت سے ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام چوکیاں فتح، متعدد فوجی، پولیس اور سنگور جنگجوؤں ہلاک وزخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ مجاہدین نے 2 ٹینک، 4 رینجر گاڑیوں سمیت مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ضلع بالابلوک سے اطلاع ملی ہے کہ جمعہ کے رات دس بجے کے لگ بھگ پخیرک اور ضلعی بازار کے قریب دشمن پر حملہ ہوا، جس سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے ضلع پشتکوہ سے اطلاع دی کہ گزشتہ 27 روز سے ضلعی مرکز مجاہدین کے محاصرے میں، دشمن نے ضلعی مرکز تک جانے کی نا کام کوشش کی، جن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے دشمن نے نقصانات آٹھاتے ہی پسپائی اپنالی۔

قابل یاد آوری ہے کہ دشمن کے فائرنگ سے ایک مجاہد شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ تعالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے