امارت اسلامیہ کے مجاہدین اور رابط اہلکار نے میدان، پکتیا اور پروان صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ میدان ضلع جلریز  کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات مجاہدین کے رابط اہلکار عبدالقدیر باشندہ صوبہ غور نے وہاں موجود اہلکاروں پر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوئے اور رابط اہلکار ایک کلاشنکوف، ایک امریکی گن اور دیگر فوجی سازوسامان کے ہمراہ مجاہدین تک پہنچنے میں کامیاب ہوا اور عشاء کے وقت ضلع جغتو کے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز شام کے وقت صوبہ پکتیا ضلع احمدخیل کے حسن خیل تنگی کے علاقے میں کمانڈو کے کاروان پر ہونے والے دھماکہ سے ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار 5 اہلکار لقمہ اجل بن گئے، جب کہ دوپہر کے وقت ضلع سیدکرم کے حسین خیل کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے 3 جنگجو ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

صوبہ پروان سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع شیخ علی کے توریج درہ کے علاقے میں واقع فوجی بیس پر مجاہدین نے وسیع حملہ کیا، جو صبح تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہونے کے علاوہ ایک فوجی ٹینک اور ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے