اسلام آباد: ( البلال نیوز) پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف 17 کی اوور ہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا، تاریخی موقع پر ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے۔

اوورہال کئے گئے چار جے ایف 17 طیاروں میں سے 2 چین جبکہ 2 مقامی طور پر ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں تیار ہوئے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود انحصاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، انتھک جدوجہد کی بدو لت فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی۔

مجاہد انور نے کہا کہ جے ایف 17 طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ بڑی کامیابی ہے جو ایئر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے انجینئرز اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی۔ انہوں نے خود انحصاری کے حصول میں چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے بھرپور تعاون کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے