کابل (ویب نیوز) الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل اور جوزجان صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز سہ پہرکے وقت کابل شہر کے شتل کوچہ کے علاقے میں صوبہ پروان ضلع سیاہ گرد کے ظالم جنگجو کمانڈر عبدالحئی ولد ولد کمانڈر عبدالستار کو مجاہدین نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور رات کے وقت ضلع موسہی کے سیدخیل کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا اور بدھ کےروز سہ پہر کے وقت ضلع پغمان کے برہ ارغندی کے پریکڑہ کے مقام پر مجاہدین نے 2 فوجی مار ڈالے۔
صوبہ جوزجان سے اطلاع ملی ہے کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ضلع درزآب کے مرکز کی دفاعی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات 5 اہلکار ہلاک ہوئے،جن کی 5 عدد کلاشنکوفیں، ایک ہیوی مشین گن، ایک موٹرسائیکل وغیرہ مجاہدین نے قبضے میں لیا۔
دریں اثناء ضلع فیض آباد کے گرجک گاؤں میں کمانڈو پر حملے کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہوئے اور حیدر آباد کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا