انڈونیشیا میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، 6.5 شدت کا زلزلہ جزیرے مالوکو میں آج صبح آیا، جس کی شدت سے سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت محسوس کرتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کی وجہ سے 20 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ امبن شہر سے 37 کلومیٹر دور 29 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،جس کی شدت امبن شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں محسوس کی گئی۔ زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے