منگل کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار مقدس پردھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز کم سے کم 1200 یہودی آبادکاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔

 اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ انہیں علاج کے لیے نابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں  کئی  فلسطینی زخمی ہوئے۔ قابض فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔

ادھر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔ یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے