وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے استحکام و خوشحالی کو مسلہ کشمیر سے جدا نہیں کیا جاسکتا، ترک صدر ایردوان نے مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ لوگوں کے محصور ہونے کی نشاندہی کی۔

عمران خان کا کہنا تھا ایردوان کے بیان کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ ترک صدر نے کشمیر کے محاصرے کا حوالے دیتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے