امارت اسلامیہ عالمی سطح پر انسانی خدمات اور مسائل کے حوالے سے پابند ہے اور انسانی خدمت، مسائل کا روک تھام کے بارے میں ہر وقت انتھک کوشش کی ہے۔

امارت اسلامیہ کے ہر قسم کی انسانی خدمات کے متعلق خصوصی تشکیلات، قوانین، لوائح اور مقررات ہیں۔ ان کی روشنی میں نہ صرف خود مصروف عمل ہے، بلکہ تمام عالمی انسانی تنظیموں اور این جی اوز کے لیے  انسانی خدمات کے لیے راہ ہموار کردی ہے اور حسب توفیق امور کی پیشرفت، بہبود اور شفافیت میں ان سے تعاون کی ہے۔

امارت اسلامیہ نے اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں مقررہ عہدناموں کے حدود میں مذکورہ این جی اوز کو ہر قسم کی سیکورٹی کی ضمانت دی ہے اور آئندہ بھی اس کے لیے پابند ہے، مگر بدقسمتی سے امارت اسلامیہ نے ماہ اپریل 2019ء میں ڈبلیو ایچ او(W.H.O) ادارے خاص کر پولیو ویکسین کے عمل کے خصوصی شعبے ایک خودسرانہ اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے اس کی سرگرمیوں کو معطل کردیے گئے  اور اس سے ہونیوالے عہدنامہ کو مؤخر کردی گئی،جو ان کی سیکورٹی کے حوالے سے کی گئی تھی، مگر خوش قسمتی سے ڈبلیو ایچ او اپنی کوتاہیوں کو متوجہ ہوئی اور مسلسل رابطوں اور امارت اسلامیہ کے منتخب شدہ وفد کیساتھ لگاتار گفتگو کے بعد  درج ذیل عہدنامہ کی پابندی کرتے ہوئے امارت اسلامیہ سے اپنی انسانی اور صحت کی سرگرمیاں  دوبارہ شروع کرنیکی اجازت نامہ مل گئی۔

امارت اسلامیہ نے صحت کے عالمی ادارے کو درج ذیل شقوں کو مکمل عملی کرنے کی صورت میں صحت اور انسانی خدمات کی اجازت دے دی۔

اول :ڈبلیو ایچ او یا صحت کا عالمی ادارہ پابند ہے کہ امارت اسلامیہ کے زیرکنٹرول علاقوں میں خدمات انجام دینے والے تمام پرسونل کے متعلق امارت اسلامیہ کو ضمانت دیگی،کہ مذکورہ پرسونل اپنی تمام جدوجہد انسانی خدمات، بیماروں کے علاج اور بیماریوں کے اسباب کے روک تھام مصروف رکھیں گے اور وہ کسی صورت میں دیگر مشکوک سرگرمیاں  انجام نہیں دیں گے۔

دوئم : ڈبلیو ایچ ادارہ پابند ہے کہ امارت اسلامیہ کے زیرکنٹرول علاقوں میں اپنی تمام کارکنوں کی بھرتی کرنے میں امارت اسلامیہ کے صحت کمیشن کی رسمی رضامندی حاصل کریں،جانبین  کی رضامندی کے بغیر کسی کو بھی بھرتی نہیں کرسکتا۔

سو‏ئم : پولیو ویکسین کا عمل ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری رکھا جائیگا ، اگرچہ اس سے قبل گھرگھر، مسجد مسجد پیدل جانے کے بجائے اب صرف صحت کے مراکز میں قطرے پیلائے جائیں گے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے