تین روزہ ختم نبوت کورس بمقام جامع مسجد جمیل ضمیر آباد ڈیرہ اسماعیل خان مورخہ 21-22-23 ستمبر 2019کو منعقد ہوا اس پروگرام کی سرپرستی عزت مآب محترم جناب حضرت پیر محمد شکیل اختر صاحب امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ صوبہ خیبر پختون خواہ خلیفہ حجاز شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی نوراللہ مرقدہٗ نے کی اور اس پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا رحمت اللہ حقانی صاحب خلیفہ مجاز شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی رحمتہ اللہ علیہ امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور حضرت مولانا قاری محمد طارق صاحب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے شرکت کی عوام الناس کی کثیر تعداد سے خطاب کیا اور شرکائ کورس میں اسناد تقسیم کی کورس پڑھانے کے فرائض حضرت مولانا محمد یونس مکی صاحب جرنل سیکٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے سر انجام دیے اسناد حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد ستر تھی آخری روز اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی اس محنت اور کوشش کو خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی اس جماعت میں رکنیت سازی کرکے مرتے دم تک ختم نبوت کے تحفظ کا عزم کرنے کا ارادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے