ترکی کے صدر رجب طیب اردگان  نے کہا کہ  دنیا کی کوئی طاقت یا دھمکی ترکی کو فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس  کے حقوق کے تحفظ سے روک نہیں سکتی۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار نیویارک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ”ہم فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی  دھمکی اور دھونس کی پرواہ نہیں کریں گے "۔

اردگان  نے اس بات کا اعادہ کیا کہ القدس کا مسئلہ ان کے ملک کے لیے ایک سرخ لکیر ہے۔ ترکی کا خیال ہے کہ اس کا دفاع انسانی اقدار ، انصاف اور امن کا دفاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم پہلے یہودیوں کے خلاف نازی نسل کشی کودیکھتے ہیں اسی طرح ہم غزہ کی پٹی میں ہونے والے قتل عام کو بھی اسی تناظر سے دیکھتے ہیں۔

اردگان  نے کہا "کچھ لوگوں کی ناراضگی کے باوجود  ہم سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل اورمصر کے سابق صدر محمد مرسی کی ہلاکت کے معاملے  حقائق کی تلاش جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے