جامعہ پشاور نے بی اے اور بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں 27 ہزار 283 میں سے 11 ہزار 349 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔

پشاور یونیورسٹی نتائج کے مطابق بی ایس سی میں سعدیہ کنول نے 485 نمبروں سے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔عاشر افہام نے 484 نمبروں سے دوسری اور جناح کالج فار ویمن کی فرالپ بخاری اور آرمی برن ہال کی طالبہ ثانیہ فاروق نے 478 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس میں کنول منیر اور مائرہ الیاس کی 440 نمبروں سے پہلی، لائبہ اسد نے 438 نمبر لے کر دوسری اور ماہ نور عزیز نے 437 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحان میں 27 ہزار 283 طلبہ شریک ہوئے جن میں 11 ہزار 349 نے کامیابی حاصل کی۔ طالبات کی کامیابی کا تناسب 57 اور طلبہ کا 36 فیصد رہا۔ وائس چانس پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے