آج سہ پہر کے وقت امارت اسلامیہ کے سیاسی نا‏ئب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا برادر اخوند کی قیادت میں ایک وفد نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ جناب لیو، افغانستان کے لیے چین کےخصوصی ایلچی جناب ڈین شیجو اور اعلی حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔

جانبین نے افغان امن عمل اور صلح کے معاہدے سے امریکی پسپائی پر گفتگو کی۔ جناب لیو نے امارت اسلامیہ کی ستائش اور حمایت  کی،کہ امارت اسلامیہ نے افغان مسئلے کے پرامن حل کے لیے معاہدے کو مکمل کردیا اور اسے افغان مسئلے کے حل کے لیے بنیاد  کہا۔

نائب وزیرخارجہ جناب لیو نےکہا کہ افغان امن عمل کو جاری رکھنے میں چین اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

اسی طرح ملا برادر اخوند بھی کہا کہ افغانستان اور چین  عوام کا آپس میں تاریخی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے امریکا کی پسپائی صلح سے فرار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کا حصول ہمارا قانونی حق ہے۔ اس ہدف کو ہر حال میں  ہم حاصل کرکے دم لینگے۔ ان شاءاللہ

ملا برادر اخوند نے کہا کہ دنیا کے تمام ملک اس حق کے حصول میں ہماری ملت سے اخلاقی اور سیاسی تعاون کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے