حکومت مچھر کے سامنے بے بس نظر آنے لگی ،ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل گیا،کراچی سے خیبر تک ہزاروں مریض سامنے آگئے، موذی مرض سے کئی افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے.

حکومتی ادارے بےبس، ڈینگی وبائی شکل اختیار کرنے لگا۔ ملک کے مختلف شہروں میں مریضوں کی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہو گیا، مزید 210 افراد بخار میں مبتلا ہو گئے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار چھ سو پچاس تک پہنچ گئی۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، بہاولپور میں بھی ڈینگی کے سینکڑوں مریض سامنے آگئے، رحیم یارخان میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد تین سو چوراسی ہو گئی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی مچھر سے پھیلنے والی بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی۔ بائیس سو سے زائد لوگ ڈینگی سے متاثر ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، صوبے میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعدد تئیس سو سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

ڈینگی کا مرض آزاد کشمیر تک بھی پہنچ گیا، مظفرآباد، کوٹلی اور میرپور میں درجنوں مریض ہسپتالوں میں لائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے