مصر میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نے صدر السیسی کو مستعفی ہونے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے مختلف شہروں میں صدر السیسی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے اور اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار  بھی کیا گیا۔

حکومت نے مظاہرے روکنے کے لیے قاہرہ میں تحریر اسکوائر کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

مصر میں بڑھتی مہنگائی اور صدر السیسی اور ان کے حکومتی ارکان کے خلاف کرپشن الزامات سامنے آنے پر جمعے کے روز دارالحکومت قاہرہ، ساحلی شہر سوئز اور دیگر شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے