امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس کے قریب سڑک پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے ، تاہم قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں نے بتایا کہ حملہ آور اب متحرک نہیں۔بتایاگیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ہے ۔فائرنگ کا یہ واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا ۔خیال رہے امریکا میں گن وائلنس یا فائرنگ کرنے کے واقعات کی تعداد تشویشناک حد تک زیادہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے