عراقی سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ کربلا کے باہر ایک منی بس میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 شہری جاں بحق ہو گئے۔

عہدیداروں کے مطابق بم دھماکے میں پانچ مسافر زخمی بھی ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منی بس کربلا اور الحلہ کے درمیان عراقی فوج کی ایک چوکی سے گزر رہی تھی۔

عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام عام شہری تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے کوئی خودکش حملہ آور تھا یا نہیں؟ کسی تنظیم نے اب تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عراق نے 2017 میں ‘داعش’ کو کچلنے کا اعلان کیا تھا مگر شدت پسند گروپ کے سلیپر سیل اب بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے