اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ جنگی مجرم اور فلسطینیوں کا قاتل بریگیڈیئر ھیڈی زیلبرمین کو بریگیڈیئر رونین منلیز کی جگہ فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ زیلبرمین 12 فروری 1973ء کو پیدا ہوا اور  1991ء میں باقاعدہ طورپر فوج میں بھرتی ہوا۔

سنہ 2009ء میں اسے ریزرو فوج کی بٹالین کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ سنہ 2011ء میں اسے عمودا الناربریگیڈ کا سبراہ مقرر کیا گیا۔ یہ بریگیڈ سنہ 2012ء کو غزہ کی سرحد پرتعینات تھا اور اس کے اہلکاروں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔

سنہ 2013ء میں اسے شمالی محاذ پر پلاننگ ڈویژن کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد وہ برطانیہ کے رائل ڈیفنس کالج سے ملٹری سائنس کی تعلیم حاصل کی۔

سنہ 2015ء میں زیلبرمین کو بریگیڈیئر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ گذشتہ روزفوج کے ترجمان کے عہدے پر تعینات رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے