جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا امن پر پھر وار، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس میں پاک فوج کے 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے خاتون شہید اور 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار ناصر حسین جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کی عمر 33 سال اور تعلق نارروال سے تھا۔

حوالدار ناصر حسین شہید 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ جمعرات کو بھی بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر کو نشانہ بنایا تھا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوئے۔

دوسری طرف بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکیال اور جند روٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر مزید 6شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے علاقے نکیال اور جند روٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلا اشتعال فائرنگ سے 40 سالہ فاطمہ بی بی شہید ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطاق فائرنگ کی زد میں آ کر 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے