درجنوں صہیونی آبادکاروں نے پولیس کی سخت سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ۔

اسلامی اوقاف اتھارٹی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں 155 صہیونی آبادکاروں نے جن میں یونیورسٹٰی کے طالب علم بھی شامل تھے نے مسجد کے چکر لگائے۔

کچھ آبادکاروں نے مقدس مقامات پر موجودگی کے دوران مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کوشش بھی کی۔

اوقاف اتھارٹی نے مزید کہا کہ 17 اسرائیلی سرکاری ملازمین مسجد اقصیٰ کی  المروانی عبادت کے علاقے  میں داخل ہوئے ۔

 مسجد اقصیٰ کو جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صہیونی ابادکاروں کے لیے کھولا جاتا ہے۔

اسرائیلی پولیس مراکشی دروازے کو جسے صہیونی آبادکار مسجد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں صہیونی آبادکاروںکی رسومات کی ادائیگی کے بعد  صبح 10.30  پر بند کر دیتے ہیں ۔ بعد میں دوپہر کے وقت اسی دروازے شام کی رسومات کی ادائیگی دوبارہ کھول دیا جاتا ہے۔

مسجد میں صہیونی آبادکاروں کی موجودگی کے دوران مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے اور انکے شناختی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے