صوبہ زابل کے ارغنداب، دائیچوپان وسیورئی اضلاع میں مجاہدین نے دشمن کو نشانہ بنایا۔
آمدہ تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے وقت ضلع ارغنداب کے سور سخر کے علاقے میں واقع اہم یونٹ دشمن نے مجاہدین کے ممکنہ حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی۔
یاد رہے کہ فرار ہونے والے دشمن پر بم دھماکہ ہوا، جس سے ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔
ضلع دائیچوپان سے اطلاع ملی ہے کہ بیلوغ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے لیزر گن حملہ کیا، جس سے ایک فوجی ہلاک ہوا۔
جہادی ذرائع نے ضلع سیورئی سے کہا کہ 2 جنگجوؤں ( عبد اللہ اور میرویس ) نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین کی مخالفت سے دست بردار ہوئے۔
یاد رہے کہ سرنڈر ہونے والوں نے 2 عدد اسلحہ بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔
جہادی ذرائع نے ضلع شہر صفا سے اطلاع دی کہ جمعرات کے روز عصر کے وقت پانچ بجے کے لگ بھگ شین نامی چوکی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ سے رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک، جبکہ 2 مزید زخمی ہوئے۔