فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ اتارنے کے بعد اپنے قبضے میں لے لیا۔

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ علاقے کی جاسوسی کررہا تھا۔ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسے اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا ڈرون طیارہ خصوصی طور پر غزہ کی جاسوسی کی مہم پر بھیجا گیا تھا۔ جدید ترین کیمروں سے لیس جاسوس ڈرون کو اتار کر دشمن کے غزہ کے حوالے سے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے ایک ڈرون طیارے  گرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فوج نےڈرون طیارے کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھ لگنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈرون طیارہ فلسطینی مجھاہدین کے قبضے میں آنے کے بعد صہیونی فوج اور انٹیلی جنس اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے