عقیدہ ختم نبوت اسلام کابنیادی عقیدہ ہے۔ مفتی کریم اختر
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے مشن پر آخردم تک گامزن رہیں گے۔
پشاورتفصیلات کے مطابق جامعہ دارالقراء حضرت عبداللہ بن مسعود خٹکوپل پشاور میں 7ستمبریوم ختم نبوت کے سلسلے میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقدکی گئی ۔جس میں انٹرنیشنل ختم نبوت ضلع کُرم کے امیر ،نوجوان عالم۔دین مفتی کریم اختراورکزئی سمیت علاقی بھرکے جیدعلماء کرام نے شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی نے عقیدہ ختم نبوت کےتحفظ اور جھوٹے مدعیان نبوت پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ : عقیدہ ختم۔نبوت اسلام کااساسی اوربنیادی عقیدہ ہے،جس طرح اللہ کی وحدانیت پر ایمان لانے کے بغیرکوئی فردمسلمان نہیں ہوسکتا اسی طرح عقیدہ رسالت وختم نبوت پر ایمان لائےبغیرکوئی مسلمان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کے اس مشن سےتادم آخر جڑے رہیں گے۔
بزرگ عالم حضرت مولاناشیخ محمود،مولانامعراج اللہ نے بھی عقیدہ ختم نبوت کے لیے اکابرامت کے لازوال قربانیوں کاتذکیرہ کیا۔جبکہ حافظ ریاض اللہ،حافظ ممتازحسن خیل،قاری عمرزیب نے نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کے دلوں کو گرمایا۔جامہ دارالقراء عبداللہ بن مسعود کے مدیر قاری محمدشاہدمحسن نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر تمام محبانِ رسول کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیااور یوں یہ عظیم الشان پروگرام مولاناعثمان دیروی کے اختتامی دعاپر ختم ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے