نارووال: ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار سات بچے اورڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

ذمہ دار پولیس ذرائع اور ریسکیو ادارے کے حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد پانچ بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں طبی امدا کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مزید بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے

حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

افسوسناک سانحہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں

انتظامیہ اورپولیس کے لیے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے کہ ایک رکشے میں 13 بچے کیوں کر اور کیسے بٹھائے گئے تھے؟ اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ اسکول جانے والے بچوں کے حوالے سے آئے دن اس قسم کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں کہ جب ٹریفک قوانین کی صریحاً خلاف ورزی اور گنجائش سے زائد بچوں کو بٹھانے کے سبب حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ حادثے کے بعد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہمیشہ بلند و بالا دعوے کیے جاتے ہیں لیکن پھر چند روز گزرنے کے بعد وہی بے ڈھنگی چال اپنا لی جاتی ہے جو ایک مزید حادثے کا سبب بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے