بھارت کے مغربی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بم دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر دھولے کے نواح میں ہوا، دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہونے کے ساتھ 60 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر فیکٹری کے ملازمین ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےمیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام، پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ سمیت دیگر بڑی تعداد فیکٹری کے قریب آپریشن میں مصروف ہیں، بم دھماکے والی جگہ پر کالا دھواں آاُٹھا ہوا ہے۔

زیراعلیٰ مہاراشٹر کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں، ادارے اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے اہلخانہ کو پانچ لاکھ روپے امداد دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے قریبی علاقوں میں بھی لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ ریسیکو آپریشن کے ساتھ ساتھ پولیس نے تفتیشی عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے وقت فیکٹری میں ایک سو ملازمین کام میں مصروف تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے