اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔

اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محرم کےچاند کی رویت کےبارےمیں حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس حساب سے پاکستان میں یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہوگا۔

 گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیا وغیرہ میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا تھا جس کے ساتھ ہی نئے ہجری سال    1441 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے

چاند رات کے معمولات

اللہ تعالی نئے چاند اور نئے مہینے کو ھمارے لئے خير و برکت کا ذریعہ بنائے..
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو یوں دعاء فرماتے..
اٙللہٌ اٙکْــــبٙرْ،
اَللَّـــهُمَّ أهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالأَمْنِ وَالإِيْــمَانِ وَالسَّــلَامَةِ وَالْاِسْــلَامِ، وَالتَّــوْفِيْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضَی رَبُّــنَا وَرَبُّکَ ﷲُ، هِــلالُ رُشْـدٍ وخَــيْرٍ..
ایک اور روایت میں یہ الفاظ آۓ ھیں..
اَللَّــهُمَّ أهِــلَّهُ عَلَيْــنَا بِالْيَـمْنِ وَالإِيْـمَانِ وَالسَّــلَامَةِ وَالْاِسْـلَامِ، رَبِّـیْ وَرَبُّکَ ﷲُ
حضرت علی رضی اللہ عنہ جب نیا چاند دیکھتے تو یہ جامع دعاء فرماتے..
اٙللّٙــهٌمّٙ ارْزٌقْنٙا اٙھِلّٙةٙ خٙيْر،اٙللّٙــهٌمّٙ اِنِّيْ اٙسْئٙــلٌكٙ فٙتْحٙ هٙذٙا الشّٙــهْر وٙ خٙـــيْرٙهٌ وٙ نٙصْـــرٙهٌ وٙبٙرٙكٙتٙهٌ وٙ نٌــوْرٙهٌ وٙ نٙعٌوْذٌبِكٙ مِنْ شٙرِّهِ وٙ شٙرِّ مٙابٙعْدٙهْ ایک دفعہ اللہ اکبر . 33بار سورۃ فاتحہ،
ایک بار سورۃ یاسین
اور گیارہ بار یٙـابٙـاسِطٌ پڑھنے کو مجرب بتایا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے