امریکی ایئربیس، اینٹلی جنس سروس آفسر اور کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، پروان، پکتیا،میدان، خوست اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت اور جمعرات کےروز شام کے وقت مجاہدین نے صوبہ پروان ضلع بگرام کے مربوطہ علاقے میں واقع ملکی سطح پر امریکی فوجوں کے سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر دو مرتبہ میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر غاصب دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے،لیکن اطلاع آنے تک تفصیل فراہم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب بدھ کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے کابل شہر کے قلعہ واحد کے علاقے میں معروف اینٹلی جنس سروس آفسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واضح رہے کہ آفسر کو آفس میں انجینئر کہاجاتا اور موصوف قیدیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتے۔

صوبہ پکتیا سے آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صدر مقام گردیز شہر کے وچہ زوری نامی چوکی پر حملے کے دوران 2 فوجی ہلاک جب کہ سروڑہ نامی فوجی کمپائن ور چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔اسی طرح بدھ کے روز صبح کے وقت خوست روڈ پر پولیس رینجر گاڑی دھماکہ سے تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ تیسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب بدھ کےروز شام کے وقت ضلع زرمت کے نیک نام کے مقام پر پولیس گاڑی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا، جب کہ جمعرات کےروز دوپہر کے وقت ضلع گردہ سیڑئی کے بیڑہ کے مقام پر مجاہدین نے کمانڈو پر حملہ کیا،جس میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہرکے درانی بازار چوکی پر حملے میں ایک فوجی قتل اور ضلع سیدآباد کے عزیز قلعہ کے مقام پر چوکی اسی نوعیت حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا، جب کہ بدھ کےروز صبح کے وقت سیدآباد کے ماشین قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوااور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

اسی طرح جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ خوست ضلع سپیرہ کے غونڈی نامی چوکی پر مجاہدین کے حملے میں  ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

نیز جمعرات کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع گیلان کے گڑی کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی گشتی پارٹی پر ہونیوالے حملے میں  ایک فوجی ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے