فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق جولائی 2019ء کے دوران قابض صہیونی فوج نے 661 فلسطینی مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر سے روک کرانہیں علاج سے محروم کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جولائی میں غزہ کی برآمدات میں 42 اعشاریہ دو فی صد کمی آئی۔
فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنےوالے 661 فلسطینیوں کو بیت حانون کے راستے بیرون ملک علاج کے لیے سفر سے محروم کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے بیرون ملک سفر کے لیے پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔ فلسطینی گذرگاہوں پربغیر کسی وجہ کے گرفتاری کے خوف سے سفر گریز کرتے ہیں۔ مریضوں کو بیرون ملک لے جانے والے ان کےلواحقین کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ انہیں بلیک میل کرنے کے مکروہ حربے اور ہتھکنڈوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کے باعث جولائی میں 661 فلسطینی مریض بیرون ملک علاج کے لیے سفر سے محروم رہے