اسلام آباد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے دینی مدارس کے طلبہ کی حوصلہ افزائ اور پذیرائی ملک کے مختلف بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے وفاق المدارس کے 12 طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم,آرمی چیف کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے دینی مدارس اور وفاق المدارس کے ذمہ داران کو خراج تحسین,جنرل باجوہ دینی مدارس کے طلبہ کے ساتھ گھل مل گئے, مولانا محمد حنیف جالندھری کو بھی خصوصی شیلڈ دی گئ,رابطةالمدارس کا ایک طالبعلم بھی انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل تھا,جنرل باجوہ کی طرف سے دینی مدارس کے طلبہ کو ملک و ملت کی بھرپور خدمت اور مثالی معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کردار ادا کرنے کی ترغیب,مولانا محمد حنیف جالندھری نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق دینی مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ میں ملک کے مختلف سرکاری امتحانی بورڈز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئ جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاق المدارس کے 12 جبکہ رابطة المدارس کے ایک طالبعلم کی حوصلہ افزائ کرتے ہوئے ان میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں-اس موقع پر وفاق المدارس کے ذمہ داران,متعلقہ مدارس کے منتظمین اور طلبہ و طالبات کے والدین بھی موجود تھے-آرمی چیف طے شدہ وقت سے دوگنا وقت تقریب میں موجود ریے-وہ طلبہ کے ساتھ گھل مل گئے اور بعض طلبہ سے فردا فردا مختلف سوالات بھی کیے-جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پراتحاد تنظیمات مدارس,وفاق المدارس اور متعلقہ مدارس کے ذمہ داران کوخراج تحسین پیش کیا اور طلبہ و طالبات کو ملک و ملت کی خدمت کرنے اور مثالی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کی ترغیب دی-تقریب کے دوران مولانا محمد حنیف جالندھری کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئ- مولانا جالندھری نے تقریب کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا-یاد رہے کہ اس سال میٹرک کے نتائج کے مطابق ملتان بورڈ میں پانچ پوزیشنیں دینی مدارس کے طلبہ و طالبات نے حاصل کیں محمد اسد نعیم جامعہ اسلامیہ جدیدہ وہاڑی,محمد جواد دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا خانیوال,حمزہ جامعہ حنفیہ بورے والا وہاڑی,عبدالرحمن اعجاز جامعہ خیر المدارس ملتان,حافظہ قراة العین مدرسہ اقراء الصدیقہ للبنات ملتان نے ملتان بورڈ میں بالترتیب پوزیشنیں حاصل کیں,جامعہ حنفیہ کنزالعلوم مظفر گڑھ کے محمد طلحہ نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی,مدرسہ ابوالقاسم صادق آباد رحیم یار خان کے محمد عمیر اور ابو ذر نے بہاولپور بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی,جامعہ اسلامیہ امدادیہ چنیوٹ کے محمد شاہ زیب نے فیصل آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی,جامعہ عثمانیہ پشاور کے ادریس بختیار نے پشاور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی,البدر اسلامک اسکول مدرسہ بیت العلم کراچی کی رابعہ اور طیبہ نے پہلی اور تیسری جبکہ اقراء روضة الاطفال کی عفراء نے کراچی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے