آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 2 افراد جانحق ہوگئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق علی الصبع تیز بارش کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 3 مکانات تباہ ہوئے جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد دب گئے جن میں سے 2 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملبے تلے دبے 5 افراد کی بھی تلاش جاری ہے جن کے لیے اب انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ جاں حق ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے