کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مدرسے میں دھماکے ہوا جس میں 4 افراد شہید جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ دہشتگردی واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آئیں اور فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچتے ہی علاقے کو سیل کر دیا جبکہ ایمبیولینسوں کی مدد سے دہشتگردی واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا نہیں بتا سکتے، دھماکا مسجد کے ممبر کے عین قریب ہوا۔ علاقے اور مسجد میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی خاص انتظامات نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے