کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق، حق خوداردیت دلانے کیلئے اقدامات کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کے دوران قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مبصرین دفتر کو پیش کی جانے والی ایک یادداشت میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کنٹرول لائن کے پار سے آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔
ادھر جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے معروف کارکنوں نے ایک مشترکہ بیان میں جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں غیر انسانی طریقے سے محاصرے میں رکھنے کی شدید مذمت کی۔ بیان جس پر جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اور جنوبی ایشیائی امور پر کام کرنے والے 250 سے زائد صحافیوں ،اساتذہ، سکالروں، انسانی حقوق کے کارکنوں نے دستخط کیے میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں شہری آزادیاں سلب کرنے ، مواصلات کی بندش اور مظالم کی مذمت کی۔
دریں اثناء کشمیریوں اور ایرانیوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کارروائی کے خلاف ایران کے شہر قم میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اورکشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے