لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کاروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا بھارتی فوج نے کنٹرول لائن حویلی نیزہ پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ ارشد محمود نے وادی کی آوازسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انکابتایا کہ بھارتی فوج نی حویلی نیزہ پیر سیکٹر کے گاِو کیرنی مندھار اور کاچر بن پر سول آبادی پر گولہ باری کی جسکے نتیجہ میں مندھار کی رہائشی پچاس  50 سالہ خاتون رحمت جان زوجہ محمد دین شہید ہوگئی جبکہ
زینت جان زوجہ محمد بشیر
محمد نعیم ولد محمد فرید
بیگم جان زوجہ محمد قاسم
منیر حسین ولد محمد دین
کوثر پروین زوجہ عبدالحفیظ
الفت جان دختر محمد رشید
نوشین اختر دختر محمد دین زخمی ہو گے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . بھارتی فوج کی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے
ادھر مقامی ذرائع نے بتایا ہیکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جسکے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہونے پر مجبور ہو گے

[images cols=”three”]
[image link=”#” image=”2305″]
[image link=”#” image=”2306″]
[image link=”#” image=”2307″]
[/images]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے