لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ولی عہد کی طرف سے ملنے والے اضافی حج کوٹہ کو حج پالیسی 2019ء کے مطابق استعمال نہ کرنے پر سعودی وزارت الحج کی طرف سے عائد جرمانہ کی باز گشت کم نہ ہو سکی،وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کو آج سعودی عرب جانے سے روک دیا،وفاقی سیکرٹری کی قیادت میں خصوصی ٹیم نے آج سعودی عرب روانہ ہونا تھا،وفاقی سیکرٹری کی روانگی ملتوی ہو گئی ہے کینسل نہیں ذرائع وزارت مذہبی اور حج کوآرڈینیٹر مشیر وزیر اعظم پاکستان ارباب شہزادحج آپریشن 2019ء کی نگرانی اور مانیٹرنگ کریں گے،ذرائع وزیر اعظم ہاؤس،ارباب شہزاد اپنی فیملی اور خصوصی ٹیم کے ساتھ اگست کے پہلے ہفتے روانہ ہوں گے،وزارت مذہبی اور نے سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے اضافی کوٹہ کو حج پالیسی2019ء کے مطابق 60فیصد سرکاری اور40فیصدپرائیویٹ کے حساب سے تقسیم کرنے کی بجائے سارا کوٹہ سرکاری سکیم میں دے دیا ہے جس کی وجہ سے موسسہ جنوب ایشیاء کے مکتب میں جگہ خالی رہ گئی ہے،سعودی موسسہ جنوب ایشیاء نے مکتب کی لازمی فیس کے لاکھوں ریال کا جرمانہ پاکستان کو ادا کرنے کا کہا ہے،جس کو وزارت مذہبی امور نے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حج ویلفیئر فنڈ سے ادا کرنے کی تجویز دی ہے جس پر وزیر اعظم کی طرف سے حج کے لیے بنائے گئے نگران ارباب شہزاد نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا اب جبکہ وفاقی سیکرٹری کی قیادت میں وفد آج 24جولائی کو جانے کیلئے تیار تھا کہ اچانک انہیں روک دیا گیا ہے،وزارت مذہبی امور نے وفاقی سیکرٹری کو رکے جانے کی سمری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصروفیت کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی ہوا ہے اپنے کام مکمل کرنے کے بعد ان کا شیڈول دوبارہ طے ہوا ہے ان کے ساتھ جانیوالے البتہ آج جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے