انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے مشرقی علاقے میں ایرانی سرحد کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی منی بس الٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان، افغانستان سے ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں ایک افسوسناک خبر آئی ہے جس میں تارکین وطن کو لے جانے والی منی بس الٹ گئی جس کے نتجیے میں 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہپستال منتقل کر دیا ہے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترکی کے جس صوبے یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں کے گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے مرنے والوں کا تعلق پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے