جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے ہلمند، کابل، ننگرہار اور سمنگان صوبوں میں نہتے کو عوام کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز صوبہ ہلمند ضلع موسی قلعہ کے لوتل کے علاقے میں امریکی ڈرون طیارے شہریوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوئے اور بعد ضلع کجہ کی کے گندم ریز کے علاقے میں اسی حملے کے دوران صوبہ میدان کے 8 مزدور شہید ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ کابل ضلع موسہی کے دشتک گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نےبدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو شہید اور 9 کو حراست میں لیا۔

دریں اثناء صوبہ ننگرہار ضلع سرخ رود کے کاکوخیل اور کڑس کے علاقوں پر وحشی درندوں نے شب خون مار کر 3 افراد کو شہید جب کہ 3 کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح بدھ کےروز صوبہ سمنگان ضلع روی دوآب کے روی کے علاقے میں جنگجوؤں نے مدرسے کے طالب علم اور ایک کسان کو نہایت سفاکیت سے شہید کردیا۔ اناللہ وانآ لیہ راجعون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے