مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری کے اہلکار نے خود کشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری اہلکار نے سول سیکریٹریٹ جموں میں ڈیوٹی کے دوران سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی ۔ رام کمارکو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پیرا ملٹری کے اہلکار رام کمار ڈی 37 بٹالین میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے، پولیس اہلکار کے مطابق رام کمار کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستہ میں جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

یاد رہے کہ جنوری 2007ء سے اب تک 436 فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ وادی میں خود کشی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے