افغانستان کے پرامن حل کی جستجو میں 07 اور 08 جولائی کو  مملکت قطر کے دارالحکومت دوحہ شہر میں ایک بین الافغانی کانفرنس منعقد ہوگی۔

کانفرنس کا انعقاد قطر اور جرمنی کی جدوجہد میں ہوگا،جس میں تقریبا 60 افغانی ذاتی طور پر شرکت کرینگے  اوراس میں  افغان صلح کے طریقہ کار پر بحث اورنظریات کا تبادلہ کیا جائیگا۔

کانفرنس میں جناب شیرمحمد عباس ستانکزئی کی قیادت میں امارت اسلامیہ کے 17 رکنی وفد بھی شرکت کریگا اور امارت اسلامیہ کے مؤقف  پر روشنی ڈالے گا۔

اس کانفرنس کے انعقاد کی خاطر دوحہ شہر میں امریکی نمائندوں سے مذاکرات کا سلسلہ دو دن متوقف کیا جائیگا اور 09/جولائی کو دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ ان شاءاللہ

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے