سٹیٹ ٹی وی کے مطابق مصر کے سابقہ صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں ایتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 67 سال تھی۔
عدالت کے سیشن کے دوران، وہ بے ہوش ہوگئے اور بعد میں مردہ حالت میں پائے گئے رپورٹ کے مطابق ان کی لاش کو ہسپتال لے جایا گیا. قانونی ذرائع نے بتایا کہ سربراہ جج نے اپنی درخواست کے جواب میں مرسی کو بات کرنے کی اجازت دی. اپنے بیان کے دوران، مرسی کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے .
مصر کے سرکاری پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹ کے مطابق مرسی کے جسم پر زخم کے نشان نہیں پائے گئے .