افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی رولنڈ کوبیا نےایک وفد کے ہمراہ امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب اور سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا عبدالغنی برادر اخوند سے مملکت قطر کے صدر مقام دوحا شہر میں ملاقات کی۔
امارت اسلامیہ کے سیاسی نائب جناب ملا برادر اخوند نے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی کیساتھ ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال، امریکا سے مذاکرات، افغانستان میں شہری نقصانات کے روک تھام اور انسانی امداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ یورپی یونین کے خصوصی ایلچی نے افغانستان کے حوالے سے یورپی یونین کی پالیسی کی وضاحت کردی اورمذکورہ تنظیم کی نمائندگی سے افغانستان میں امن وامان کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کی تسلی دی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر سے رابطے میں رہینگے
محمد سہیل شاہین ترجمان سیاسی دفتر امارت اسلامیہ