سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر تین چرچ اور تین ہوٹلو٘ں میں دھماکوں سے 190 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے، اس کے بعد مزید ساتویں‌ دھماکے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں. حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشت گردوں نے دارلحکومت کولمبو کو خون سے نہلا دیا، یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکے تین چرچ اور تین ہوٹلوں میں ہوئے۔ ایک دھماکہ کولمبو کے قریب ٹاؤن "نے گومبو” میں بھی ہوا۔

کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹی کالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا، کولمبو کے تین ہوٹل دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری بھی دھماکوں کی زد میں آئے۔ یہ دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید زخمیوں کا علاج ہسپتال میں جاری ہے جبکہ مرنے والوں میں بیرون ممالک سے آئے سیاح بھی شامل ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشے کا اظہار بھی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے