رواں ماہ کے وسط میں مملکت  قطرکے مرکز دوحا شہر میں افغانوں کے درمیان ایک کانفرنس منعقد ہونیوالی ہے، اس کانفرنس میں امارت اسلامیہ کا اعلی وفد بھی شرکت کریگا۔

ایک روز قبل مذکورہ کانفرنس کے شرکاء کے عنوان سے ایک فہرست شائع ہوئی، جس میں امارت اسلامیہ کی جانب سے شرکاء کی تعداد حقیقت سے زیادہ بتائی گئی تھی۔  حقیقت یہ ہے کہ اس کانفرنس میں امارت اسلامیہ کی جانب سے صرف مذاکراتی ٹیم کے اعضاء اور چند محدود رہنماء شرکت کرینگے،اس کے علاوہ جن اسماء کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان کا کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اسی طرح نشرشدہ فہرست فائنل بھی نہیں ہے، چند ایسے نام بھی ہیں،جو فائنل فہرست میں موجود نہیں ہیں اور چند ایسے افراد بھی ہیں،جو نشر شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں، مگر فائنل فہرست میں موجود ہیں۔تو لہذا یہ نشرشدہ فہرست قابل اعتبار نہیں ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے