امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہلمند ودائی کنڈی صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق منگل کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ دائی کنڈی ضلع گیزاب میں غاصب امریکیوں نے ڈرون طیارے سے سرخوبیب کے علاقے میں سویلین گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی تباہ اور 8 شہری شہید ہوئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

صوبہ ہلمند ضلع موسی قلعہ سے اطلاع ملی ہے کہ بدھ کے روز سہ پہر کے وقت تین بجے کے لگ بھگ شائستہ بازار کے علاقے میں امریکی ڈرون نے طیارے نے بمبار کی، جس سے 2 شہری شہید ہوئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

دوسری جانب بدھ کے رات دس بجے کے لگ بھگ مسلمانئی کے علاقے میں غاصب امریکیوں اور نام نہاد کمانڈوز نے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شہریوں کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام کی طرف منتقل کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے